ٹی20 ورلڈکپ گواسکر نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا

پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو معدوم قرار دیا


ویب ڈیسک May 30, 2024
پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو معدوم قرار دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستانی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلانے والے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

اسٹار اسپورٹس پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے متعلق ٹاپ 4 ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ بھارت اور ویسٹ انڈیز کو شامل کیا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو معدوم قرار دیا۔

قبل ازیں برائن لارا، پال کولنگ ووڈ، میتھیو ہیڈن اور ایرون فنچ نے بھی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نہ ہونے کے برابر کہا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ اسٹیج میں 2 مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینڈا کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان کھیلا جائےگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ہیڈن نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں بھارت نے 4 جبکہ پاکستان نے 2 میچز کھیلنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں