جنگ کے بھی کچھ اُصول ہیں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل قابلِ قبول نہیں کینیڈا
اسرائیل عالمی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وزیر خارجہ کینیڈا
کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بھی کچھ اصول اور ضابطے ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی حملے میں رفح سے جو مناظر کو دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ نے رفح میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی۔
میلانی جولی نے کہا کہ رفح پر فوجی کارروائی سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے۔ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کسی صورت قبول نہیں۔ عالمی عدالت کے احکامات کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے۔ معصوm فلسطینیوں کی لاشوں کی دل چیر کر رکھ دینے والی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔