مجیب الرحمان ویڈیو عمران خان کا تفتیش میں تعاون سے انکار

عمران خان کا ایف آئی اے سائبر کرائم کی تفتیشی ٹیم کو سوالات کا جواب دینے سے انکار، وکلا کی موجودگی میں بیان دوں گا


ویب ڈیسک May 30, 2024
فوٹو: فائل

عمران خان آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اَپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا اور تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کیلیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے 'ریاست مخالف بیانیے' کی تشہیر پر ایف آئی اے ٹیم تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گی، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف مواد کی تشہیر پر تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی، بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے ایف ائی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا، ذرائع نے بتایا کہ ایف ائی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا شامل تفتیش نہ ہونے کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے، ایف ائی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تفتیش کر رہی ہے۔۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

اس پر ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر پر تفتیش کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔ ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا ان کی اجازت سے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا؟ اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اگر ایسا اس کی طرف سے نہیں ہوا تو اسے اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لئے رابِطہ کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے مجسٹریٹ کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کے ایکس آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف ، اداروں اور بالخصوص پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ 28 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا یے کہ اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ ۲۰۱۶ کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں