کے ایم سی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر لیبارٹری کا آغاز کردیا

کے ایم سی لیب میں 150 سے زائد ٹیسٹ ہوسکیں گے، میئر کراچی


Staff Reporter May 30, 2024
فوٹو: فائل

کراچی میونسپل کارپوریشن نے "KMC LABS" کے نام سے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر لیبارٹری کا آغاز کردیا۔

کے ایم سی لیب میں 150 سے زائد کلینیکل ٹیسٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی، شہری گھر بیٹھے سیمپل جمع کرانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے بذریعہ ویب سائٹ بکنگ کرانا ہوگی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی لیبس میں شہری مارکیٹ سے 45 فیصد رعایت پر ٹیسٹس کرواسکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہم کراچی کے لوگوں کو رعایتی نرخوں پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں