چوتھا ٹی20 انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 02 سے جیت لی
پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی
انگلینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 158 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی طرف سے فل سالٹ 45، جوز بٹلر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ول جیکس نے 20، جونی برسٹو نے 28، اور ہیری بروک نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے تینوں وکٹیں حارث رؤف نے حاصل کیں۔
قبل ازیں انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کی طرف سے عثمان خان 38، بابراعظم 36، محمد رضوان 23 اور افتخار احمد 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 16 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے، فخر زمان صرف 9 رنز بناسکے، شاداب خان، اعظم خان اور شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2، معین علی، جوفرا آرچر اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ گواسکر نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا
پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کے باعث کچھ دیر کیلئے میچ روکا گیا تھا جو تقریباً 12 منٹ بعد دوبارہ شروع ہوگیا، میچ روکے جانے سے قبل پاکستان نے 10.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنالیے تھے۔
یاد رہے کہ چار میچز پر مشتمل سیریز کے دو میچز بارش کے باعث منسوخ ہوئے تھے، 22 مئی کو لیڈز میں سیریز کا پہلا میچ جبکہ 28 مئی کو کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا، 25 مئی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:
انگلینڈ: 1 فل سالٹ، 2 جوس بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، 3 ول جیکس، 4 جونی بیرسٹو، 5 ہیری بروک، 6 معین علی، 7 لیام لیونگسٹون، 8 کرس جارڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 عادل رشید، 11 مارک ووڈ
پاکستان: 1 محمد رضوان، 2 بابر اعظم (کپتان)، 3 عثمان خان، 4 فخر زمان، 5 شاداب خان، 6 اعظم خان (وکٹ کیپر)، 7 افتخار احمد، 8 شاہین آفریدی، 9 حارث رؤف، 10 محمد عامر، 11 نسیم شاہ