خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط

وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر صوبائی حکومت بھی یکساں اضافہ کرے گی، مزمل اسلم


ویب ڈیسک May 30, 2024
(فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط کردیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے پر صوبائی حکومت بھی یکساں اضافہ کرے گی تاہم یہ اضافہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے پورے ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے مشروط ہوگا جواس سال دسمبر 2024 میں یکم جولائی سے یکمشت ادا کیا جائے گا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صرف اجتماعی مطالبات کو زیر غور لایا جائے گا جبکہ باقی ایسوسی ایشن کے مطالبات کو جولائی سے باقاعدہ الگ الگ سنا جائے گا، بغیر اصلاحات کے اسی تناسب سے پنشن کا نظام چلتا رہا تو ایک دن آئے گا کہ حکومت دو آپشن میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوگی کہ پنشن دے یا تنخواہیں، پنشن اصلاحات پر وفاقی بجٹ کے بعد مل کر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے دن سے صحت کارڈ کو بحال کیا ہے اور دیگر ریلیف کے کاموں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں، صوبے کی کل آمدن ساڑھے چھ فیصد ہے جبکہ 93.5 فیصد آمدن وفاق سے آتی ہے، صوبے کی آمدن بڑھانے کے لیے اخراجات میں کمی اور ٹیکس اصلاحات سے آمدن بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں