دفاتر کی عمارتیں گاڑیوں سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہیں تحقیق
جدید عمارتیں مستقل بنیادوں پر زہریلے مرکبات خارج کرتی ہیں اور فضاء میں آلودگی پھیلانے کا ذریعہ ہوسکتی ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شہری علاقوں میں دفتری عمارتوں سے خارج ہونے والی ہوا فضا ء کو آلودہ کر رہی ہے۔
یونیورسٹی آف پرڈو میں برینڈن بُور کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جدید عمارتیں مستقل بنیادوں پر وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز (وی او سیز) خارج کرتی رہتی ہیں اور ممکنہ طور پر شہری فضاء میں وی او سیز پھیلانے کا اہم ذریعہ ہوسکتی ہیں۔
محققین نے اعلیٰ معیاری آلات اور جدید بلڈنگ آٹومیشن پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ایک اعلیٰ کارکردگی رکھنے والی آفس کی عمارت میں بیرون اور اندرون فضاء میں آلودگی کے تبادلے کی پیمائش کی۔
برینڈن بور نے بتایا کہ ہم ہمیشہ عمارتوں میں داخل ہونے والی ہواؤں کو فلٹر کرنے کا سوچتے ہیں۔ تازہ ترین تحقیق کے نتائج کے مطابق اب ہمیں دفاتر، گھروں اور اسکولوں سے خارج ہونے والی ہوا کو صاف کرنے کے متعلق سوچنا شروع کرنے کی ضرورت ہےتاکہ ماحول میں وی او سی اخراج کو کم کیا جاسکے۔
برینڈن بور کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کا مقصد شہری عمارتوں میں اندر آنے اور باہر نکلنے والی ہوا میں وی او سیز کی درست پیمائش تھی اور ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھنا تھا کہ انسان کی موجودگی اور عمارت کی فعلیت کس طرح اندرونی اور بیرونی ہوا کے درمیان وی او سی کی نقل و حرکت کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ماحول کے درمیان ہوا کے تبادلے کا شہری آلودگی پر اثرات کے متعلق بہتر فہم حاصل نہیں ہے۔