کراچی میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکا دوسرا بم ناکارہ بنادیا گیا
دونوں بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نصب تھے اور اس میں ایک کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا
احسن آباد پولیس چوکی کے قریب کھڑی مشکوک موٹر سائیکل کے معائنے کے دوران اس میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا جبکہ قریب ہی نصب دوسرا بم ناکارہ بنادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن آباد پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد ایک موٹر سائیکل کھڑی کرکے چلے گئے، شک ہونے پر پولیس نے موٹر سائیکل کی تلاشی لینا شروع کردی، اسی دوران موٹر سائیل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تباہ شدہ موٹر سائکل کے علاوہ گرد و نواح کا جائزہ لیا تو انھیں قریب ہی زمین میں نصب ایک اور بم بھی مل گیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نصب تھے اور اس میں ایک کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس کے ساتھ بال بیرنگ بھی رکھے گئے تھے۔