خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ نے 1456 ارب روپے کا آئندہ مالی سال کا فنانس بل پیش کیا


ویب ڈیسک May 30, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ نے 1456 ارب روپے کا آئندہ مالی سال کا فنانس بل پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

فنانس بل میں صحت کارڈ، وکلا اور شادی ہالز پر عائد کیے جانے والے ٹیکسوں میں ترمیم کو ایوان نے مسترد کردی۔

خیبر پختونخوا کے فنانس میں پراپرٹی ٹیکس میں ترمیم کردی جس کے تحت پراپرٹی ٹیکس سے استثنی 4،9 سے بڑھا کر 4،99 کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط

اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد کی جانب سے ترمیم 5 مرلے تک کے لیے پیش کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے محکموں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں اور مطالبات زر کی منظوری دی۔

فنانس بل کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعے کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں