پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کےخلاف اورخطے میں امن چاہتا ہے صدرممنون حسین
پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، صدر مملکت
صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اور خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
کراچی میں پاک بحریہ کی 101 ویں مڈشپ کمشننگ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، نائیجریا اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل تھے، پاک بحریہ کے افسر زعیم الحسنین کو اعزازی شمشیر عطا کی گئی، اس موقع پر پاکستانی کیڈٹس نے آئین سے وفاداری اور ملک کی خدمت کا حلف بھی اٹھایا۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں پر ملک کے دفاع کی عظیم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لئے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔