یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں چیئرمین پی سی بی
بابر اعظم اکیلا سب پر بھاری ہے، لندن میں محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہی اکیلا سب پر بھاری ہے، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے تک تنقید سے گریز کریں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے ایک بار پھر بابر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کپتان اکیلا ہی بابر اعظم سب پر بھاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید نہ کریں، قوم کی سپورٹ رہی تو یہ ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت پر جانے کا پروگرام ابھی فائنل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں کیونکہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔