بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز

قومی ٹیم کے کپتان یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں


ویب ڈیسک May 30, 2024
(فوٹو: پی سی بی) قومی ٹیم کے کپتان یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں بابراعظم بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل بھارتی بیٹر ویرات کوہلی واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کی 109 اننگز میں 4037 رنز بناکر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ2024؛ کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟

فہرست میں دوسرے نمبر پر بابراعظم موجود ہیں جنہوں نے 112 اننگز میں 4023 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما 143 اننگز میں 3 ہزار 374 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں 36 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں