اسٹیل انڈسٹری مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش ضروری ہے وزیر خزانہ

حکومت مقامی صنعتوں کے فروغ کیلیے تعاون کی فراہمی میں پرعزم ہے، محمد اورنگزیب


APP May 31, 2024
حکومت مقامی صنعتوں کے فروغ کیلیے تعاون کی فراہمی میں پرعزم ہے، محمد اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیل انڈسٹری مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش ضروری ہے۔


وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اورنگزیب نے اسٹیل کی صنعت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت زوردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کے فروغ کیلیے تعاون کی فراہمی میں پرعزم ہے۔


انہوں نے یہ بات پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز، پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن)، پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان سٹیل پائپ لائنز کے ایسوسی ایشن نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ چیئرمین ایف بی آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے تحفظات کا اظہار کرنے کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔