ٹی20 ورلڈکپ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم امریکا پہنچ گئی

کھلاڑی دو گروپس میں ڈیلاس پہنچیں گے، پی سی بی


ویب ڈیسک June 01, 2024
کھلاڑی دو گروپس میں ڈیلاس پہنچیں گے، پی سی بی (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دو گروپس کی شکل میں لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکا کے شہر ڈلاس پہنچے۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سے قبل دورہ یورپ کیا جس میں آئرلینڈ کے ساتھ سیریز ہوئی اور پھر برطانیہ میں انگلینڈ کے ساتھ چار ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین روانہ ہوئے۔

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں 0-2 سے ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔