ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان صرف ایک سیریز جیت سکا

انگلینڈ نے بھی میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کو وائٹ واش کردیا


ویب ڈیسک May 31, 2024
انگلینڈ نے بھی میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کو وائٹ واش کردیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا فانئل کھیلنے والی ٹیم 2 برس میں صرف آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرسکی۔

قومی ٹیم کو اس دوران افغانستان جیسی کمزور حریف نے 1-2 سے شکست دی، اس سیریز میں بابر کے نائب شاداب نے قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ بابر کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم پاکستان کے ہوم گراؤنڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے اوے ٹورز میں گرین شرٹس کو 0-2 اور 1-4 سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ کیخلاف بھی قومی بمشکل سیریز بچانے میں کامیاب ہوئی اور 1-2 سے سیریز جیتی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

مسلسل ناکامیوں کے پنجوں میں گھیری گرین شرٹس کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ اے میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلیںڈ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں