
پولیس کے مطابق رینجرز کالج کے 3 طلباء چکری اڈہ کے قریب ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس کالج جا رہے تھے کہ 2 ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔
ڈاکو طلبا سے 3 موبائل فونز، 9 ہزار روپے اور شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہوئے۔ دونوں ڈاکو مسلح تھے اور جائے واردات سے پیدل فرار ہوئے۔ مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے.
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔