2 جون سے کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان

سندھ کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 31, 2024
کراچی میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

دو جون سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج (جمعے) سے 4 جون تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔

کراچی میں 2 جون سے گرمی کی شدت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ سندھ کے دیگر شہروں دادو، قمبر ، شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور گھوٹکی میں پارہ 46 تا 48 ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ ، حیدرآباد، مٹیاری ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان ، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں درجہ حرارت 42 تا 44 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹہ ، سجاول ، بدین اور تھر پارکر میں 38 تا 40 ڈگری ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں