عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 241700روپے پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2342ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 241700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 207219 روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے پر مستحکم رہی۔