کیا آپ یقین کریں گے افریقی ملک برونڈی میں جاگنگ کرنے پرعمر قید کی سزا دی جاتی ہے

ملک میں قانون نافذ کردیا گیا ہے کہ لوگو جتھوں کی شکل میں چہل قدمی نہیں کریں گے ورنہ انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

ملک کے سربراہ کو اس بات خوف ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس کے ذریعے حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہیں فوٹو: فائل

MANSEHRA:
چہل قدمی انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اس کے لئے بعض ممالک میں حکومتوں کی جانب سے لوگوں کو مراعات بھی دی جاتی ہیں لیکن افریقی ملک برونڈی میں لوگوں کے ایک ساتھ جاگنگ کرنے پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


افریقی ملک برونڈی کے عوام میں ہفتے کے روز جاگنگ کی روایت صدیوں سے رائج ہے لیکن کچجھ عرصے سے یہ روایت تنازعے کی شکل اختیار کرچکی ہے کیونکہ ملک کے سربراہ کو اس بات خوف پیدا ہوگیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس روایت کے ذریعے ان کی حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہیں، جس کے سد باب کے لئے ملک میں قانون نافذ کردیا گیا ہے کہ لوگو جتھوں کی شکل میں ہفتے کی روایتی چہل قدمی نہیں کریں گے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسےاپنی زندگی کے دیگر روز و شب قید خانے میں بسر کرنا پڑیں گے۔

واضح رہے کہ برونڈی کئی برسوں سے خانہ جنگی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے یہ ملک افغانستان کے بعد دنیا کا دوسرا مملک ہے جہاں کے بچے سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں۔
Load Next Story