کراچی حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت 2 کو عمر قید

سزائے موت کے م لزم کو مقتول کے اہلخانہ کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم


کورٹ رپورٹر May 31, 2024
فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کے مقدمے میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے ملزم محمد علی کو سزائے موت کی سزا کا حکم دیا، ملزم محمد علی کو مقتول کے اہلخانہ کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزم نعمان اور یونس خان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گذشتہ سال ناظم آباد اے او کلینک کے قریب تنویر الحسن کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |