ملائیکہ اروڑا ارجن کپور کی راہیں جدا ہونے کی خبریں زیرگردش

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنے تعلقات کے بارے میں بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 31, 2024
ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور 2018 سے ساتھ تھے:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی راہیں جدا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بالی ووڈ سے متعلق انٹرٹینمٹ سائٹ نے ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان ایک خاص تعلق ہے اورایک دوسرے کے لیے دل میں خاص جگہ ہے جو رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنا تعلق ختم ہونے کے بارے میں میڈیا یا عوامی طورپر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے