پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش موسم خوش گوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔


ویب ڈیسک June 21, 2014
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے باعث کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ فوٹو: فائل۔ فوٹو؛فائل

پنجاب میں کئی روز سے جاری گرمی کی کا زور آج اس وقت ٹوٹ گیا جب ابر کرم برس پڑااور صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام موسم کا لطف اٹھانے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔

فیصل آباد اور جھنگ میں پہلے تیز آندھی نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ دیر بعد ہی تیز بارش شروع ہوگی۔ گرمی کے ستانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب دل بھر کر بارش سے لطف اٹھایا۔ قصور اس کے گردو نواح میں بھی موسلادھار بارش نے شہر کو جل تھل کردیا۔ لیہ اور اس کے گرد ونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ نوجوان، بوڑھے اور بچے سبھی نے شدید گرمی کے بعد ابر کرم کا بھر پور لطف اٹھایا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسلا دھار بارش نے گرمی کی شدت کو کافی حد تک کم کردیا۔ ایک طرف کالے بادل جم کر برسے تو دوسری طرف گرمی سے بے حال لاہوریوں نے بھی بارش کا خوب لطف اٹھایا اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں