سپریم کورٹ فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری، سماعت پانچ جون کو ہوگی


ویب ڈیسک May 31, 2024
فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا جس کی سماعت پانچ جون کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا، فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں