لاہور میں اسلحے کے زور پر بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے سمن آباد کے علاقے میں چند روز قبل نوجوان سے بکرے چھینے تھے


سید مشرف شاہ May 31, 2024
فوٹو ایکسپریس ویب

پنجاب پولیس نے سمن آباد کے علاقے سے اسلحے کے زور پر بکرے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی کی ہدایت پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بکرے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ضمیر علی اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے قربانی کےبکرے چھین کر فرار

ڈی ایس پی سید حسین حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے چند روزقبل سمن آباد کے علاقےسے گن پوائنٹ پرشہری سے بکرے چھینے اور فرار ہوگئے تھے، تفتیش کے دوران ملزمان نے دس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، اب انہیں پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

بکرے چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج


https://c.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-31-at-3.57.04-pm-1717161508.mp4

ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں