رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 233 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی رپورٹ

ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے مختص کیے گئے تھے لیکن کٹوتی کے بعد 717 ارب روپے رہ گیا


ویب ڈیسک May 31, 2024
ترقیاتی بجٹ 717 ارب روپے رہ گیا—فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مال سال میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پرائمری خسارہ پورا کرنے سمیت دیگر مد میں ترقیاتی بجٹ میں 233 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے تھا لیکن اس پر 233 ارب روپے کا بڑا کٹ لگایا گیا، جس میں آئی ایم ایف شرائط کے باعث پرائمری خسارہ پورا کرنے کے لیے 184ارب روپے کی کٹوتی ہوئی۔

اسی طرح 20 ارب روپے ترقیاتی بجٹ سے غیر ترقیاتی منصوبوں کو دیے گئے، وزارت خزانہ نے بھی 29 ارب روپے کی کٹوتی کی، جس کے بعد رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی 717ارب روپے رہ گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 379 ارب خرچ کیے گئے، پی ایس ڈی پی میں 33 فیصد حصہ صوبوں کے منصوبوں کا ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنے منصوبے خود کرنے چاہیئں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گزستہ 10 برسوں میں پی ایس ڈی پی سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے پر آگئی ہے اور جی ڈی پی میں حصہ 1.7 فیصد سے کم ہو کر 0.9 فیصد پر آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں