سانحہ لاہور پر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا وزیرقانون پنجاب

سانحہ لاہور میں جن پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ان کا تعین کیا جارہا ہے،رانامشہود


ویب ڈیسک June 21, 2014
عوام کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور انہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،وزیرقانون پنجاب ،فوٹو:فائل

پنجاب کے نئے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور پر جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور انہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں جن پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ان کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی لاہور واقعے کی تحقیقات کے لئے سیکریٹری داخلہ پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں رانا مشہور،شجاع خانزادہ،راجہ اشفاق سرور بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ رانا مشہود کو رانا ثنااللہ کی جگہ وزیر قانون مقرر کیا گیا ہے وہ اس سے قبل وزیر تعلیم کے طور پرفرائض انجام دے رہے تھے جبکہ رانا ثنااللہ کو سانحہ لاہور پر شدید عوامی و سیاسی رد عمل کے بعد تبدیل کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |