نیشنز ہاکی کپ پاکستان کا ملائیشیا کے خلاف مقابلہ 44 سے برابر
آخری منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی پر گول داغ کر ٹیم کو ناکامی سے بچالیا
نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 4-4 سے برابری پر ختم ہوگیا۔
پولینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا نے ابتدائی 11 منٹ میں 3 گول بنا کر حریف کو دبائو کا شکار کیا، چوتھے منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر ساری فطری نے گیند کو جال میں پہنچایا، 2 منٹ بعد ابو کمل نے برتری دگنی کردی جبکہ 3 منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پرملائیشیا کا تیسرا گول بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
پہلا کوارٹر 0-3 سے حریف ٹیم کے نام رہا، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبد الرحمٰن نے گول سے خسارہ کم کیا لیکن ساری فطری نے مزید ایک گول بنا کر ملائیشیا کی برتری 4-1 کردی، تیسرے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 2-4 کیا، شاہد حنان نے پاکستان کا تیسرا اور ابوبکر نے چوتھا گول بنایا۔