پاکستان میں لوگوں نے 21 جون کو سال کا طویل ترین دن گزارا
دنیا میں طویل ترین دن 22 جون کو مانا جاتا ہے تاہم پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے ترین دن 21 جون کو بھی ہوسکتا ہے
پاکستان میں لوگوں نے آج سال کا طویل ترین دن گزارا جس کا دورانیہ 14 گھنٹے 23 منٹ پر مشتمل تھا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 21 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ رات مختصر ترین ہوتی ہے اور پاکستان میں آج طویل ترین دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 23 منٹ پر مشمل تھا، ماہرین کے مطابق اس کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کےبعد 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور اس کی رات طویل ترین ہوتی ہے۔
ماہرین فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام طور پر دنیا بھر میں سال کا طویل ترین دن 22 جون کو مانا جاتا ہے تاہم پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی مناسبت سے اس کا طویل ترین دن 21 جون کو بھی ہوسکتا ہے۔