دی ہنڈریڈ کیا شاہین لیگ چھوڑ رہے ہیں
برطانوی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں برس برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ کے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی خبر میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو سیزن میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) والی کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے تاہم کرکٹر گلوبل ٹی20 کینیڈا کیساتھ ممکنہ معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
دی ہنڈریڈ اور گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا کا شیڈول ایک دوسرے سے متصادم ہے جس کے باعث انکی دی ہنڈریڈ لیگ میں شرکت مشکوک ہے۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ نسیم، شاہین اور عماد کو فرنچائزز نے کتنے میں خریدا؟
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ وہ باضابطہ طور پر گلوبل ٹی20 لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں یا نہیں!۔
دوسری جانب دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر جلد ہی متبادل بولر کا اعلان کرے گا۔ ٹورنامنٹ رواں برس 23 جولائی سے 18 اگست تک شیڈول ہے۔