ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بابر کی ڈی ویلیئرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

کیا 40 کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مسٹر 360 کا دلچسپ سوال

کیا 40 کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مسٹر 360 کا دلچسپ سوال (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سابق جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق جنوفی افریقی کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابراعظم کو مدعو کیا، اس دوران لیجنڈی مسٹر 360 نے اردو میں انہیں خوش آمدید کہا! جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے انہیں سراہا۔

دوران گفتگو بابراعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کے بلند حوصلہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئیرز اور جونیئرز کا اچھا کمبینیشن ہے کوشش کریں گے میگا ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔


مزید پڑھیں: '' جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ''

ڈی ویلیئرز نے بابراعظم کے طویل مدتی کیریئر کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا وہ 40 سال کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا کوئی قدم اٹھانے کو ترجیح دیں گے؟۔

جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ "سچ کہتا ہوں! مجھے نہیں معلوم کب تک کھیلوں گا البتہ ابھی اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

Load Next Story