وندر پر کارروائی ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا سگریٹ برآمد 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار
گرفتار افراد بغیر دستاویزات اور راہ داری کے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے، کوسٹ گارڈز
پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ ذرائع کی بنیاد پر کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی
12 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
علاوہ ازیں گوادر(بلوچستان) پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔