بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا


ویب ڈیسک June 01, 2024
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں