افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے، حکام


ویب ڈیسک June 01, 2024
لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، حکام:فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا نے ننگرہار کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر جاں بحق افراد میں سے 5 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور لاشوں کی تلاش کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں