کراچی میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو ختم

ہیٹ ویو چار روز تک جاری رہا جس کے دوران درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا


آفتاب خان June 01, 2024
(فوٹو : فائل)

شہر قائد میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو ختم ہوگیا، اس دوران درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی صورتحال 4 دن تک برقرار رہی، جس کے پہلے روز درجہ حرارت 41.5 ڈگری تک پہنچا اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز تک کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر کا درجہ حرارت 34 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع میں 4 جون تک گرمی کی شدت میں کمی رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4 جون کے بعد دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)کی لپیٹ میں آئینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے