
انہوں نے آئی سی سی کے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے نہیں سنا کہ اسے ٹکٹس ملے ہوں، مخصوص افراد نے تمام ٹکٹس پر قبضہ کر لیا جو اب مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کا کہا لیکن بدقسمتی سے میری ای میل تک کا کسی نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں اعظم کی شمولیت، کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے
ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ بعض ویب سائٹس پر ہزاروں ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں لاکھوں بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے ٹکٹنگ سسٹم بہتر اور ساتھ ریٹس بھی مناسب رکھنے ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔