حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

مزید دو زخمی ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے سول اسپتال میں انتقال کرگئے

(فوٹو: فائل)

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔


ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی۔ آج صبح 10 سالہ اذان ولد شاکر اور 35 سالہ ذوالفقار ولد محمد عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اذان 100 فیصد جبکہ ذوالفقار 98 فیصد جھلسے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سلینڈر دھماکے کے 14 زخمیوں کا سول اسپتال کے بزنس وارڈ میں علاج جاری ہے۔
Load Next Story