پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی 380 کلوگرام منشیات پکڑ لی

پکڑی گئی منشیات کی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے


June 01, 2024
فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 380 کلو منشیات پکڑ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز (پی ایس ایس یرموک) نے شمالی بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے 380 کلو قیمتی منشیات ضبر کرلی۔

ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے، پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں