ٹی20 ورلڈکپ امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا
فہرست میں کرس گیل کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے
ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میں میچ ہی امریکی بیٹر ایرون جونز اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔
ڈلاس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکی بیٹر ایرون جونز نے اننگز میں 10 چھکے لگانے دنیا کے تیسرے بلےباز بن گئے۔
امریکی بیٹر فہرست میں محض ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل سے پیچھے ہیں، جو انفرادی طور پر 11 اور 10 چھکوں کے ساتھ سہر فہرست ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ریلی روسو 8 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت کے یوراج سنگھ 7 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی مقابلہ؛ امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے، جس میں نونیت دھالیوال نے 44 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ نکولس کرٹن نے بھی 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بابر رضوان کی جوڑی نے کوہلی، گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ہدف کے تعاقب میزبان امریکا نے ایرون جونز اور اینڈریز گوس کی جارحانہ کی بدولت ٹارگٹ محض 17.41 اوورز میں حاصل کرلیا، جونز نے 4 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 94 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ڈلاس میں ہی پاکستانی ٹیم جمعرات کو میزبان امریکا کے مدمقابل آئے گی۔