ابھی دلہن بننے کا وقت نہیں آیا تاریخ کا علم نہیں شادی سیف سے ہی کرونگی کرینہ

پرستاروں کو ہماری شادی کی صحیح تاریخ کا علم ہے، مبارکباد دینے پر براڈ پٹ کی ممنون ہوں ، بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو


Net News September 21, 2012
پرستاروں کو ہماری شادی کی صحیح تاریخ کا علم ہے، مبارکباد دینے پر براڈ پٹ کی ممنون ہوں ، بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو فوٹو اے ایف پی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی 16اکتوبر کو شادی کیلیے کارڈز تقسیم ہوجانے کے باوجود اداکارہ نے شادی کی تاریخ کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ابھی شادی کے لیے مناسب وقت نہیں آیا ،شادی کی تاریخ کا علم نہیں تاہم پرستاروں کومیری شادی کے صحیح وقت علم ہے۔

واضح رہے کہ شادی سیف سے ہی کرونگی ۔بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کیساتھ شادی کی کئی بار تاریخ دی گئی اور پھر یہ تاریخیں آگے بڑھتی گئیں ۔کرینہ کپور نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ میرے پرستار جانتے ہیں کہ میں کب بیاہی جائوں گی ۔انھوں نے کہا کہ سیف سے صیح وقت پر شادی کروں گی ۔

تاہم میں اس پرمزید کچھ نہیں کہوں گی ۔کرینہ نے ایک موقع پر کہا کہ ان سے فلم کے حوالے سے بات کی جائے ابھی شادی پر گفتگو نہ کی جائے ۔انھوں نے پھر زور دیکرکہا کہ ہمارے مداحوں کو سوفیصد پتہ ہے کہ ہماری شادی کب ہوگی ۔

ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ کرنے کا مناسب وقت ہوگا۔براڈ پٹ کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کے حوالے سے کرینہ نے کہا کہ میں براڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ممنون ہوں اور خوش قسمت بھی کہ وہ ہمارے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں ،ان سے ملنا بھی چاہوں گی ۔دریں اثناء این این آئی کے مطابق کرینہ کپورنے سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں