مچل مارش وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کپتان شرٹ پہن لی

یوگنڈین پلئیرز نے آسٹریلوی کپتان و اوپنر کے ہمراہ تصویر بنوائی جبکہ آٹو گرافس بھی لیے

یوگنڈین پلئیرز نے آسٹریلوی کپتان و اوپنر کے ہمراہ تصویر بنوائی جبکہ آٹو گرافس بھی لیے (فوٹو: یوگنڈا کرکٹ بورڈ)

آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر یوگنڈا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے کھلاڑیوں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، دونوں ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

اس موقع پر یوگنڈا کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کو اپنی پلئنگ شرٹس بھی پیش کیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کے ہمراہ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں کون کون سی ٹیمیں اَپ سیٹ کرسکتی ہیں؟ گلکرسٹ نے بتادیا

یوگنڈا کے کھلاڑی مچل مارش اور وارنر کیساتھ گھل مل گئے جبکہ آٹو گرافس بھی لیے۔

Load Next Story