قومی کرکٹرز بُل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے

گرین شرٹس کے پلئیرز آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے


ویب ڈیسک June 02, 2024
گرین شرٹس کے پلئیرز آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے امریکا پہنچنے والے قومی کرکٹرز کرکٹ بھول کر بُل رائیڈنگ کا مزہ لینے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر عباس آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان امریکا کے مقبول کھیل بُل رائیڈنگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

قومی کرکٹر عباس آفریدی نے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، افتخار احمد، نسیم شاہ اور حارث رؤف موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مچل مارش، وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات، کپتان شرٹ پہن لی

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

cruicket1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔