ایسے مرد بھی ہیں جو صرف حوصلہ شکنی کرتے ہیں فلم ہیرامنڈی کی اداکارہ کی شوہر پر تنقید

ان کی شادی اداکار عامر علی کیساتھ شادی 2012 میں ہوئی تھی جو 10 سال چل سکی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے


ویب ڈیسک June 02, 2024
اداکارہ سنجییدہ کی شادی اداکار عامر علی کیساتھ 2012 میں ہوئی تھی جو 10 سال چل سکی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے

نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم ہیرا منڈی میں وحیدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اپنے سابق شوہر عامر علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی حوصلہ شکنی کرکے انھیں ترقی کرنے سے روکتے ہیں۔

اداکارہ سنجیدہ شیخ کی شادی اداکار عامر علی کے ساتھ شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ یہ شادی 10 سال چل سکی اور دونوں کی ایک بیٹی آئرہ علی بھی ہے۔

حال ہی میں سنجیدہ شیخ نے ہیرامنڈی سے فلم انڈسٹری میں کم بیک کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے شوہر کا نام لیے بغیر ان لوگوں سے تعلقات منقطع کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی جن کا آپ کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اپنے سابق شوہر عامر علی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہاں ایسے مرد بھی ہیں جو خواتین کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرتے ہیں اور یہ باور کراتے ہیں کہ تم یہ کام نہیں کرپاؤ گی۔ ایسے لوگوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا اس کے باوجود میں نے خود کو سنبھالا اور وہ کر دیکھایا جس کی مجھ میں صلاحیت تھی۔

خیال رہے کہ فلم ہیرامنڈی سے پہلے سنجیدہ شیخ فلم فائٹر میں ریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون اور کرن سنگھ گروور کے ساتھ کام کرچکی ہیں اس کے علاوہ کئی ویب سیرز سمیت جانے پہلے سے یہ اجنبی، بدلتے رشتوں کی داستان، اور عشق کا رنگ محفوظ میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں