راولپنڈی کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی

ملزم شفاقت علی نے متاثرہ خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 02, 2024
متاثرہ خاتون نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور چار بچوں کی ماں ہے،پولیس

محلہ اکال گڑھ میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں کو مالک مکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شور مچانے پر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ گنج منڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور چار بچوں کی ماں ہے، مالک مکان شفاقت علی نے مکان دکھانے کے بہانے دوسری منزل پر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شور مچانے پر ملزم نے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مدعیہ کا میڈیکل پراسس کیا جارہا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں