حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

برنس وارڈ میں زیر علاج 10 میں سے دس زخمیوں کی حالت نازک


Staff Reporter June 02, 2024
—فوٹو؛ فائل

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

آج صبح 32 سالہ فیضان ولد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، وہ اس واقعے میں 100 فیصد جھلس گیا تھا۔

حیدرآباد سلینڈر دھماکے کے 13 زخمیوں کا سول اسپتال کے برنس وارڈ میں علاج جاری ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں