کرینہ اورسیف کی شادی پھرمشکوک ہوگئی سلمان

اپنی شادی پرکسی کو مدعو نہیں کروں گا، بالی وڈ کے 46 سالہ اسٹارکی گفتگو

اپنی شادی پرکسی کو مدعو نہیں کروں گا، بالی وڈ کے 46 سالہ اسٹارکی گفتگو. فوٹو اے ایف پی

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کی 16 اکتوبر کو ہونیوالی شادی پر شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک دعوت نامہ نہیں ملا.


لگتا ہے انکی شادی سولہ اکتوبر کو بھی نہیں ہوگی ۔سلمان خان سے جب انکی اپنی شادی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو 46 سالہ اداکار نے کہا کہ''میں اپنی شادی پرکسی کو بھی مدعو نہیں کروں گا ''۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی پھر مشکوک ہوگئی ہے ۔ ابھی تک شادی کا دعوت نامہ مجھ تک نہیں پہنچا ۔

Recommended Stories

Load Next Story