علی حیدرکے صوفیانہ البم ’’سب رنگ‘‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے
فین پیج پرالبم میں شامل گیتوں کوسننے والوں کی تعداد میں راتوں رات اضافہ ہوگیا۔
معروف پاپ اسٹارعلی حیدر کے صوفیانہ البم ''سب رنگ'' کے چرچے سوشل ویب سائٹس تک پہنچ گئے۔
فین پیج پرالبم میں شامل گیتوں کوسننے والوں کی تعداد میں راتوں رات اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اوربھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں بسنے والوں نے علی حیدرکے گیت سنے اورانہیں پسند کرتے ہوئے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھی دیے ہیں۔'' ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدرنے بتایا کہ حضرت شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پرالبم ریکارڈ کی تھی اورمیری توقعات سے بڑھ کراس کا رسپانس ملا ہے۔
ملک بھر میں توالبم کوپسند کیاجارہا ہے لیکن سوشل ویب سائٹس پربھی اس کا حیرت انگیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے میرے پرستاروں کی کثیر تعداد نے البم کے گیت سنے اورویڈیو دیکھیں ۔ اس کے بعد انھوں نے البم کے اس منفرداندازکوبہت سراہا اورنیک تمناؤں کااظہاربھی کیا ہے۔