علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

3تا 9جون 2024


June 02, 2024
3تا 9جون 2024

برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20اپریل
مشتری، زہرہ، عطارد، سورج اور چاند یعنی پانچ سیارے آپ کے تیسرے گھر میں یک جا ہونے جارہے ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ وقت تک اس سال کا شان دار وقت ہو۔ بیرون ملک سفر کے لیے آسانی ہوسکتی ہے۔ نیا چاند بھی اسی مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کی پسندیدہ شخص سے ملاقات بھی ہوجائے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ
21اپریل تا 20 مئی
پانچ سیاروں کا آپ کی جیب میں آجانا خصوصاً زہرہ و مشتری کا معمولی بات نہیں ہے۔ آپ کو اس ہفتے ایک بڑا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ نیا چاند بھی یہیں طلوع ہورہا ہے۔ آمدن کا کوئی نیا راستہ بھی کھل سکتا ہے۔ ایسے وقت میں آپ کا باس بھی آپ کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہوگا۔

برج جوزا
سیارہ عطارد
21مئی تا 21 جون
آپ کا طالع یعنی آپ کے برج میں سیاروں کا میلا سا لگ رہا ہے۔ مشتری و زہرہ معہ عطارد اور نیا چاند یہ سب بتاتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں رومان سے جُڑی خوشیاں آرہی ہیں۔ اولاد کی خوشی مل سکتی ہے۔ محبت کا رشتہ طے ہوسکتا ہے۔ مرضی کی جگہ منگنی یا شادی ہوسکتی ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
آپ کا بارھواں خانہ ستاروں سے چمک دمک رہا ہے۔ بارھواں خانہ بیرون ملک رہائش اور سفر سے تعلق رکھتا ہے۔ امیگریشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ آپ کے کیریئر کا سیارہ انتہائی طاقت ور حالات میں ہے۔ اس کا قوی امکان موجود ہے کہ ملٹی نیشنل ادارے، آن لائن، جیل یا اسپتال سے منسلک کوئی بہترین کیریئر شروع ہوجائے!

برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
آپ کی امیدوں کے خانے میں روشنیوں کی برسات ہورہی ہے۔ دوستوں سے وابستہ امیدیں پوری ہونے کی امید ہے۔ محبت مہربان ہوسکتی ہے۔ دوستوں سے ملاقات کے لیے سفر ہوسکتا ہے۔ پرانے دوستوں سے خوب صورت ماحول میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ ازدواجی رشتہ میں بگاڑ موجود ہے لیکن نئے رشتے راحت کا سبب بن سکتے ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد
24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کے کیریئر کے مقام پر خدا کی مہربانی کی برسات ہونے جارہی ہے۔ نیا کیریئر شروع ہوسکتا ہے۔ محبت مہربان رہے گی۔ تھوڑا ساتناؤ تعلقات میں رہ سکتا ہے لیکن یہ بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کی جیب میں سونے کے سکے گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور وزنی بھی!

برج میزان
سیارہ زہرہ
24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کے مقدر کا گھر چمکنے جارہا ہے۔ نیا چاند اور سیاروں کا اس جگہ آجانا ایسے ہی ہے جیسے زندگی بھر کی تھکن اتر جائے۔ بیرون ملک سے منسلک امور میں کام یابی مل سکتی ہے۔ سفر ہوسکتا ہے۔ رشتہ طے ہوسکتا ہے۔ اعلٰی تعلیم کے لیے سفر ہوسکتا ہے۔ البتہ گھر اور زمین سے متعلق ابھی پریشانی موجود رہے گی۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے تعلق کا سیارہ گڑھے میں گر چکا ہے۔ تعلق میں بگاڑ ہوسکتا ہے۔ آپ کی سوچیں سست لیکن سنجیدگی اور دوراندیشی سے معمور ہیں، لیکن یہاں کچھ ان دیکھے خوف لاحق ہوسکتے ہیں۔ مالی طور پر بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اچانک لاٹری نکل، انشورنس یا ڈوبی ہوئی رقم مل سکتی ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبر تا 22 دسمبر
ساتواں خانہ شادی اور تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ہفتے آپ کا کسی محفل میں جانا ہوسکتا ہے۔ آپ کا رشتہ طے ہوسکتا ہے۔ آپ کو نئے لباس میں دیکھ رہا ہوں۔ آپ خود کو نہایت خوش محسوس کریں گے اور خوبصورت دوستوں سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ نئے تعلق بھی استوار ہوسکتے ہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
ملازمت، کاروبار اور صحت کے امور اہم ہونے جارہے ہیں۔ نئی ملازمت کا امکان ہے یا نیا معاہدہ ہوسکتا ہے۔ تعلق میں کچھ گرمی سردی رہ سکتی ہے، لیکن کام کے حوالے سے یہ ہفتہ انتہائی شان دار ہوسکتا ہے۔ آپ کا آفس آرائش زدہ نظر آرہا ہے۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے مردوخواتین دونوں آپ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
اس ہفتے آپ کے اولاد اور محبت کے خانے میں سیاروں کا یک جا ہونا اور خصوصاً نا چاند طلوع ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ محبوب سے خوشی ملے گی، اولاد کی خوش خبری مل سکتی ہے۔ آپ سیروتفریح کے کسی مقام پر دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ نیا دوست بن سکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
آمدن میں اچھا اضافہ ہوسکتا ہے۔ نئی سواری یا نیا مکان یا دونوں کا حصول ہوسکتا ہے۔ مکان کی تزئین وآرائش ہوسکتی ہے۔ گھر میں کوئی محفل سجتی ہوئی نظر آرہی ہے اور یہ سب ایک خوش گوار ماحول میں ہورہا ہے۔ بڑے بھائی سے تبادلۂ خیال کے بعد ہی کوئی اہم فیصلہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں