لاہور بیوٹی پارلر میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف

متاثرہ خاتون نے کپڑے تبدیلی کے دوران خفیہ بنی ویڈیو اسکرین پر دیکھ لی تھی، ایف آئی آر


ویب ڈیسک June 03, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور میں ویڈیو بنا کر خواتین کو حراساں کرنے کا دوسرا واقع بھی منظر عام پر آگیا، فیصل ٹاون ڈی بلاک عروسہ بیوٹی پارلر میں کپڑے بدلتے ہوئے خواتین کی ویڈیو بنائی جانے لگی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون وردہ کی درخواست پر درج کرلیا جبکہ مقدمے میں پارلر مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے کپڑے تبدیلی کے دوران خفیہ بنی ویڈیو اسکرین پر دیکھ لی تھی۔

واضح رہے کہ پہلا واقع جوہر ٹاون کے علاقے میں ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے کا پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقع بیوٹی پارلر میں پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں