صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم

نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلز کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی


ویب ڈیسک June 03, 2024
نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلز کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کرتے ہوئے انہیں بجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی ،بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے جس کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔

نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے اور سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔