پختونخوا وزیر مذہبی امور عدنان قادری 9 مئی مقدمات سے بری

عدنان قادری پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بولنے اور توڑ پھوڑ کا الزام تھا، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بری کردیا


ویب ڈیسک June 03, 2024
جمہوریت کی بالادستی اور عوامی خدمت کے نصب العین پر قائم رہیں گے، صوبائی وزیر (فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور عدنان قادری کو 9 مئی مقدمات سے بری کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا عدنان قادری 9 مئی کے واقعات کے الزامات سے بری ہو گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔


عدنان قادری پر 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بولنے اور تھوڑ پھوڑ کا الزام تھا۔


عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام الزامات سے بری ہوگئے ہیں۔ ہم جمہوریت کی بالادستی اور عوامی خدمت کے نصب العین پر قائم رہیں گے۔ انتظامیہ، عدلیہ اور قانون سے احترام کا رشتہ قائم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں